پاکستان میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 54 ہزار 600 سے متجاوز
لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 2164 کیسز سامنے آگئے، جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 54 ہزار 601 ہوگئی، جبکہ 1133 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈاینڈآپریشن سینٹرنے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔
لاک ڈاؤن میں نرمی کے بعد ملک میں کورونا کے وار تیز ہوگئے، گزشہ 24 گھنٹے کے دوران مزید 2 ہزار 164 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 54 ہزار 601 ہوگئی۔
آج کے کیسز کی صورتحال
آج 24 مئی بروز اتوار کو بھی پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے تصدیق شدہ کیسز سامنے آنے کا سلسلہ جاری ہے،ملک میں آج کورونا کے مزید2164مریض سامنے آئےجبکہ 32ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں کورونا کے مریضوں کی تعداد21ہزار645ہوگئی جبکہ پنجاب میں19ہزار 557 افرادکوروناوائرس کا شکار ہوئے۔
اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں7ہزار685،بلوچستان میں3ہزار306،گلگت بلتستان میں619،اسلام آباد میں1ہزار592اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے197کیسز سامنے آچکے ہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا کہنا ہے کہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں کورونا وائرس سے مزید32مریض جاں بحق ہوئے،جس کے بعد اموات کی تعداد1133ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں کورونا سےمتاثرہ 36ہزار270مریض زیرعلاج ہیں جبکہ پاکستان میں اب تک 17 ہزار 198 مریض کورونا سے مکمل صحت یاب ہوچکےہیں۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران12 ہزار915کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 2164افراد میں کورونا وائرس پایا گیاجبکہ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 4 لاکھ 73 ہزار607 افراد کے ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔
Comments are closed on this story.